اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اعلیٰ فوجی قیادت اور پاکستان کے سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کے مصمم ارادے اور حوصلے کی وجہ سے پاکستان کا دفاع ہمیشہ کے لئے ناقابل تسخیر ہو گیا۔منگل کو یوم تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت بالخصوص سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اعلیٰ فوجی قیادت اور پاکستان کے سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کے مصمم ارادے اور حوصلے کی وجہ سے پاکستان کا دفاع ہمیشہ کیلئے ناقابل تسخیر ہو گیا،پاکستان کی سیاسی فوجی قیادت اور سائنسدانوں نے ملکر اس دن کو اس خطے میں ہمیشہ کے لئے طاقت کا توازن قائم کیا۔رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان نے مسلسل دفاعی خطرات کے پیش نظر ایک اہم سنگ میل عبور کیا،آج کا دن یقینی طور پر ہمارے لیے باعث فخر ہے،جب ہمارا ملک وطن عزیز دنیا کے نقشے پر ایک ایٹمی طاقت کے طور پر ابھرا۔رانا تنویر نے کہا کہ یوم تکبیر اس بات کا آئینہ دار ہے ،اگر قوم متحد ہو اور ارادہ مضبوط تو کسی بھی بیرونی اور اندرونی خلفشار پھیلانے والوں کا بھر پور مقابلہ کر سکتے ہیں اور انہیں شکست فاش دے کر ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنا سکتے ہیں،ملک کے دفاع اور پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے سر سبز ہلالی پرچم تلے مل کر جمع ہو جائیں۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...