لاہور(این این آئی) اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ خود کو ملنے والی شہرت سے خوف زدہ ہوتی ہوں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ خود کو ملنے والی شہرت سے ڈر لگتا ہے، میں نے ہمیشہ ذہنی صحت کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔ہانیہ عامر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا بھی احساس ہوتا ہے کہ مرنے کے بعد اللہ کو کیا جواب دوں گی یہ کہ میں نے اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور خوب پیسہ کمایا، یہ جواب میرے دینے کا نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرا مقصد اپنے کام کے ذریعے مثبت اثرات کو پھیلانا اور لوگوں کو خوش کرنا ہے، لوگ ذہنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے کتراتے ہیں لیکن اس کے بارے میں ہمیشہ میں نے بات کی ہے، لوگوں کو پتا ہونا چاہیے کہ ذہنی بیماریوں کا بھی علاج موجود ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...