وزیراعظم شہباز شریف کا افسوسناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ ،رنج کا اظہار

0
139

لاہور ( این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے میں افسوسناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔