کراچی (این این آئی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام چڑیا گھر بند کرکے تمام جانوروں کو آزاد کردیا جائے۔معاشرتی مسائل اور ظلم و زیادتی کے خلاف ہمیشہ اپنی آواز بلند کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جانوروں کے حق کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ‘ہم ایک ایسے ملک میں جہاں ہم ابھی بھی انسانی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں تو پھر وہاں جانوروں کے حقوق حاصل کرنا تو بہت دور کی بات ہے۔اداکارہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ‘کاون ہاتھی کی رہائی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب غیر ملکی مشہور شخصیات شامل ہوتے ہیں تو ہم اْسی وقت کارروائی کیوں کرتے ہیں؟ اْس سے پہلے کیوں نہیں کرتے ہیں ؟اْنہوں نے کہا کہ ‘ہمارے لیے یہ واقعی بہت شرمناک بات ہے کہ غیر ملکی شخصیات ہمیں صحیح کام کا بتائیں۔مہوش حیات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک بھر سے ان چڑیا گھروں کو بند کردینا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ 35 سے پاکستا ن کے دارالحکومت اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں تنہا رہنے والے کاون ہاتھی کو حال ہی میں کمبوڈیا پہنچایا گیا جہاں امریکی گلوکارہ شیئر سمیت بڑی تعداد میں افراد نے کاون کا استقبال کیا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...