تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان فلاڈیلفیا کے محور کا مکمل آپریشنل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہ وہ رفح شہر میں ایک پیچیدہ ماحول میں کام کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی فوج نے کہا ہم نے فلاڈیلفیا کے پورے محور کا کنٹرول سنبھال لیا، حماس نے فلاڈیلفیا محور میں بنیادی ڈھانچہ قائم کیا ہے۔ رفح گزرگاہ کے علاقے میں ایک 1500 میٹر لمبی سرنگ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔اسرائیلی اخبار نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحد کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور اسرائیلی فورسز نے علاقے میں کھلنے والی 82 سرنگوں کا کنٹرول بھی ہاتھ میں لے لیا ہے، ان سرنگوں کو بعد میں تباہ کرنے کے لیے ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔صلاح الدین یا فلاڈیلفیا کوریڈور کو 1979 میں طے پانے والے امن معاہدے کے تحت بفر زون سمجھا جاتا ہے۔ اسرائیل نے 2005 میں غزہ کی پٹی سے علیحدگی کے منصوبے کے تحت اس علاقے سے مکمل طور پر دستبرداری اختیار کر لی تھی۔فلاڈیلفیا کوریڈور غزہ کی پٹی کے اندر شمال میں بحیرہ روم سے لے کر جنوب میں مصری سرحد کے ساتھ کرم ابو سالم گزرگاہ (کریم شالوم کراسنگ) تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ کوریڈور لگ بھگ 14 کلومیٹر طویل ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...