اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بار کونسل نے پاکستان تحریک انصاف کا چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض مسترد کر دیا۔پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان بار کونسل پی ٹی آئی کے چیف جسٹس سے ان کے پارٹی کیسز سے الگ ہونے کے مطالبے کی مذمت کرتا ہے۔پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایماندار، اہل اور قابل ترین شخصیت ہیں، چیف جسٹس کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔بیان میں کہاگیاکہ چیف جسٹس پر دباؤ ڈالنے کے لیے یہ گھناؤنی سازش ہے، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت چیف جسٹس کی کردار کشی کی جارہی ہے، پاکستان بار کونسل چیف جسٹس اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔واضح رہے کہ یکم جون کو پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے پارٹی کے کیسز سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ کور کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ ہوں، اس معاملے پر سپریم کورٹ سے کب رجوع کرنا ہے اس کا حتمی فیصلہ قانونی ٹیم کرے گی۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...