سابق ایرانی صدر احمدی نژاد نے صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے

0
73

تہران (این این آئی)ایران کے سابق صدر محمد احمدی نژاد نے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔اس سے پہلے سابق ایرانی اسپیکر علی لاریجانی اور امریکا کی جانب سے سزا یافتہ ایران کے سابق پاسداران انقلاب کیکمانڈر واحد حقانیان اور ایران کے سابق چیف ایٹمی مذاکرات کار سعید جلیلی بھی کاغذات نامزدگی جمع کرواچکے ہیں۔سعید جلیلی 2013 کے الیکشن میں سابق صدر حسن روحانی سے ہار گئے تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اعلی سطح کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق صدارتی امیدواروں کی رجسٹریشن 30 مئی سے 3 جون تک ہوگی جبکہ صدارتی انتخابات کی مہم 12 سے27 جون تک چلائی جائے گی اور الیکشن 28 جون کو ہوں گے۔خیال رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ناگہانی موت کے سبب منعقد ہو رہے ہیں۔