لندن(این این آئی)برطانوی بینک سینٹینڈر کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک ہوگیا اور ہیکرز نے ڈیٹا آن لائن فروخت کیلئے پیش کردیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز کے گروپ نے بینک کے ملازمین سمیت 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک کیا جس میں 2 کروڑ 80 لاکھ صارفین کے کریڈٹ کارڈ نمبر، 60 لاکھ اکانٹ نمبرز اور رقم کی تفصیلات شامل ہیں۔ہیکرز کا دعوی ہے کہ بینک ملازمین کی مکمل تفصیلات بھی ہیک کرکے حاصل کرلی گئی ہیں۔ برطانوی بینک کے دنیا بھر میں 2 لاکھ سے زائد ملازمین ہیں جبکہ صرف برطانیہ میں 20 ہزار افراد ملازم ہیں۔ ہیکرز نے بینک کا ڈیٹا آن لائن پلیٹ فارم پر 20 لاکھ ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کردیا۔ ہیکرز گروپ نے اپنے اشتہار میں طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اگر بینک بھی چاہے تو وہ بھی رقم ادا کرکے ڈیٹا حاصل کرسکتا ہے۔دوسری جانب اپنے بیان میں بینک حکام نے صارفین سے معذرت کی اور کہا کہ تحقیقات پر معلوم ہوا ہے کہ چلی، اسپین اور یوراگوئے کے صارفین سمیت ہمارے تمام موجودہ اور سابقہ ملازمین کے ڈیٹا تک ہیکرز نے رسائی حاصل کی ہے۔بینک حکام کے مطابق برطانوی صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے، ہیکرز چرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔خیال رہے کہ برطانوی بینک کا ڈیٹا بھی اسی گروپ نے ہیک کیا ہے جس نے چند دن قبل امریکی فرم ٹکٹ ماسٹر کے 560 ملین صارفین کا ڈیٹا ہیک کرکے فروخت کیلئے پیش کیا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...