ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ایک ہم شکل کی جعلی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔سوشل میڈیا پر زیرگردش تصویر کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ تصویر میں موجود کشمیری نوجوان شاہ رخ خان کشمیری لڑکا ہے جو ہو بہو شاہ رخ خان سے مشابہت رکھتا ہے۔لیکن جب تصویر کو غور سے دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ تصویر ‘فیس ایپ’ کی مدد سے بنائی گئی ہے جس میں نوجوان نے خود کو کم عمر کر کے دکھایا ہے۔فیس ایپ ایڈیٹنگ ٹول ہے ، ایپ کا فوٹو ایڈیٹر نوجوانوں میں بہت مقبول ہے۔ اس کی مدد سے عمر، بالوں اور تصویر کا پس منظر تک تبدیل کیا جا سکتا ہے۔فیس ایپ کسی کی ظاہری شکل کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل کرنے کے لیے یہ وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کئے جا رہے ہیں۔بعض صارفین نے گردش کردہ تصویر کو جعلی قرار دیا ہے تو کچھ مان گئے ہیں کہ واقعی یہ ایک شاہ رخ کا ہمشکل لڑکا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...