اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں، سی پیک کے ذریعے پاکستان میں نواز شریف نے بطور وزیر اعظم تقریبا 39 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اہتمام کیا، چین کے تعاون کے ساتھ نواز شریف کے دور کے دوران بجلی کے اندھیرے ختم ہوگئے ، اس سے پاکستان کے مخالفین کے پیٹ میں بہت بل پڑے لیکن ہمیں اس سے گھبرانا نہیں چاہیے۔دورہ چین سے قبل جاری پیغام میں انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ آج ہم اپنے دیرینہ دوست کے دورے پر جارہے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ چین کی پاکستان کے ساتھ لازوال دوستی ہے، ہم ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں، ہم ایک خاندان کی طرح گفتگو کرتے ہیں، چین پاکستان کا ایک ایسا دوست ہے جس کی کوئی دوسری نظیر نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ خلیجی برادر ممالک بھی ہمارے پر اعتماد دوست ہیں تاہم چین کے ساتھ ہمارا ہمسائے کا تعلق ہے جو 75 سال پر محیط ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا چاہے طوفان ہو یا جنگ، چین نے پاکستان کا ساتھ ایسے دیا جس طرح ایک بھائی دوسرے بھائی کا ساتھ دیتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے پچھلے دور میں چین اور پاکستان کی دوستی دوسرے مرحلے میں شامل ہوئی اور سی پیک کے ذریعے پاکستان میں نواز شریف نے بطور وزیر اعظم تقریبا 39 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اہتمام کیا، اس کے نتیجے میں پاکستان میں بے پناہ خوشحالی آئی اور سب سے بڑا سنگین مسئلہ بجلی کا، جس کی وجہ سے اندھیرے چھائے ہوئے تھی، صنعتیں دم توڑ چکی تھیں، چین کے تعاون کے ساتھ نواز شریف کے دور کے دوران بجلی کے اندھیرے ختم ہوگئے ، اس سے پاکستان کے مخالفین کے پیٹ میں بہت بل پڑے لیکن ہمین اس سے گھبرانا نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا ہمارا یہ دورہ اس دوستی کی ایک اور اونچی سمت متعین کرے گا اور اس میں سی پیک کو ہم نئے دور میں داخل کریں گے جسے میں سی پیک فیز 2 کا نام دیتا ہوں، اس میں بزنس ٹو بزنس جو تعلقات ہیں اس میں بے پناہ بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی اور اسی طرح حکومت ٹو حکومت میں جو بڑے منصوبے ہیں اس پر بھی گفتگو کریں گے.شہباز شریف نے بتایا کہ میں چین کے صدر شی جن پنگ، جن کی ماہرانہ قیادت کی وجہ سے چین دنیا کی ایک بڑی طاقت بن گیا، کی لیڈر شپ کا دل سے معترف ہوں، انہوں نے پاکستان اور چین کی دوستی نا صرف ہمالیہ نما بنائی بلکہ اسے سمندروں سے گہرا کردیا، اس میں مٹھاس کا وہ رنگ بھرا جو شہد سے بھی زیادہ میٹھا ہے۔انہوںنے کہاکہ میرے وزرا میری معاونت کریں گے اور مجھے یقین ہے کہ ہم صدق دل سے چینی لیڈر شپ کے ساتھ گفتگو کریں گے اور نئے معاہدے عمل میں آئیں گے، ہم مائنز، مینرلز، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم چین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کشمیر کے عوام کے لیے آواز اٹھائی اور کشمیری بھائیوں کی حمایت کی، پاکستان چین کے تمام معاملات کے حوالے سے حمایت کی چاہے وہ ون کنٹری ٹو سسٹم ہو، ہانگ کانگ ہو، تائیوان ہو جس کو پاکستان چین کا اٹوٹ انگ سمجھتا ہے، ان معاملات میں پاکستان چین سے متفق ہے اور اس کا ساتھ دیتا ہے۔شہباز شریف نے اپیل کی کہ عوام ہمارے اس دورے کی کامیابی کے لیے دعا کریں اور یہ دورہ پاک چین دوستی کو مزید گہرا کرنے کے لیے مددگار ثابت ہو اور پاکستان کی ترقی اور کوشحالی کے لیے ایک انقلاب کی حیثیت رکھتا ہو۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...