وزیراعظم کا بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

0
105

لاہور (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبہ بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی بلندی درجات کے لئے دعاکی ا ور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔