واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہاس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو ابھی بھی امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کی جنگ بندی کی تجویز پر حماس کے جواب کا انتظار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلیوان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم قطری ثالثوں کے ذریعے حماس کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔امریکی اہلکار نے بتایا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر غزہ میں مجوزہ جنگ بندی پر قطر سے بات چیت کے لیے دوحہ جائیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہناتھا کہ اس نے حماس سے نمٹنے کے حوالے سے قطر کے ساتھ متعدد مذاکرات کیے ہیں۔اس نے دوحہ پر واضح کر دیا ہے کہ اسے حماس کے ساتھ سات اکتوبر سے پہلے کی طرح ڈیل کرنا اب قابل قبول نہیں ہے۔دریں اثنا حماس کے رہ نما محمود المرداوی نے بتایا کہ حماس کو جنگ کے بعد کے دن غزہ پر بات کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، تاہم حماس غزہ کے انتظام کے حوالے سے فلسطینیوں کے علاوہ کسی اورکو قبول نہیں کرے گی۔جنگ بندی اور جنگ کے بعد کے حوالے سے جو بائیڈن کی تقریر میں پیش کردہ نکات پرحماس نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔ پٹی میں جنگ بندی کے بغیر قیدیوں کے کسی بھی تبادلے کو قبول کرنا قابل قبول نہیں ہے۔ حماس غزہ کے حوالے سے تجویز کے بارے میں کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔
مقبول خبریں
سفارت کاروں پر حملہ، اٹلی اور فرانس کے بعد سپین نے بھی اسرائیلی سفیر...
میڈرڈ (این این آئی)مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں سفارت کاروں کے ایک گروہ پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی جس کی اٹلی،...
سعودی عرب کی مغربی کنارے میں سفارتی وفد پر اسرائیلی فائرنگ کی شدید مذمت
ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ کے دورے کے دوران سفارتی وفد پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کی...
ٹام کروز پاکستانی مداح کے جذبے سے متاثر، ویڈیو وائرل
نیویارک (این این آئی)معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی اپنے پاکستانی مداح سے ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی...
کانز فلم فیسٹیول میں انجلینا جولی کا شہید فلسطینی صحافی فاطمہ حسونہ کو خراجِ...
نیویارک (این این آئی)کانز فلم فیسٹیول 2025 کے دوران ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے تنازعات کا سامنا کرنے والے...
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...