ویٹی کن سٹی (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی دورہ یورپ کے دوران اٹلی کے ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی جس میں بین المذاہب ہم آہنگی ،انٹرفیتھ ڈائیلاگ ، امن اور بھائی چارے کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ویٹی کن سٹی آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور پوپ فرانسس کے درمیان ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی ،انٹرفیتھ ڈائیلاگ ، امن اور بھائی چارے کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پوپ فرانسس نے سانحہ جڑانوالہ کے بعدگرجا گھروں کی فوری تعمیر و مرمت کے کام کو سراہا۔ پوپ فرانسس نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کے لئے میرا پیغام امن کا ہے، ہم سب کو مل کر امن کے لئے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کے دورہ کی دعوت دی گئی ہے، پوری کوشش ہوگی کہ پاکستان کا جلد دورہ کروں۔فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ فلسطین کی صورتحال باعث تشویش ہے اور میں روزانہ رات 7 بجے فلسطین میں فلاحی کاموں میں مصروف ورکرز سے بات کرکے اپ ڈیٹ لیتا ہوں۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب ڈائیلاگ اور ہم آہنگی ہی مسائل کا حل ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فلسطین ایشو پر مؤثر موقف اپنانے پر پوپ فرانسس کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پوپ فرانسس کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے پوپ فرانسس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے آپ کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے آپ نے جرات مندانہ موقف اختیار کیا جسے ہر ایک نے سراہاہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ پاکستان میں اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ہمارا دین، ہمارے نبی کریم?. ہمارے قائد اعظم محمد علی جناح اور ہمارا آئین بھی اقلیتوں کے تحفظ اور ان کا خیال رکھنے پر زور دیتے ہیں، پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو ائین پاکستان کے تحت یکساں حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج کی قربانیوں کی نظیر نہیں ملتی۔ ملاقات کی اختتام پر پوپ فرانسس نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...