ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے امارات اسلامیہ افغانستان کے وفد نے وزیر داخلہ ملا سراج الدین حقانی کی سربراہی میں ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابو ظہبی میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں باہمی مفادات کو پورا کرنے اور علاقائی استحکام میں کردار ادا کرنے کے لیے تعلقات کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔رہنماوں نے اقتصادی اور ترقیاتی شعبوں کے ساتھ ساتھ افغانستان میں تعمیر نو پر بھی بات کی۔خطے کی تعمیر نو اور ترقی کے لیے حکومت امارات کی طرف سے حمایت کا یقین دلایا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق طالبان کے چیف آف انٹیلی جنس ملا عبدالحق وثیق بھی ملاقات میں موجود تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...