ممبئی (این این آئی)سربین ماڈل نتاشا اسٹینکووچ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ سے مداحوں کو انکی شادی سے متعلق کشمشک میں مبتلا کردیا۔ ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اس وقت سرخیوں میں آئیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے شادی کی تصاویر اور اپنے نام سے ”پانڈیا” ہٹادیا تھا۔ تاہم ماڈل نے اب افواہیں پھیلانے والوں کو خاموش کردیا اور حال ہی میں اپنی تمام شادی کی تصاویر دوبارہ آرکائیو کردیں اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلچسپ تصویر پوسٹ کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔نتاشا نے تمام مداحوں کو یہ سوال کرنے پر مجبور کر دیا کہ کیا وہ دوبارہ ساتھ ہیں؟سربیائی ماڈل نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے پالتو کتے کی تصویر شیئر کی اور اسکے عنوان کے ساتھ ‘بیبی روور پانڈا’ تحریر کیا۔نتاشا نے پانڈا اس طرح تحریر کیا جو پڑھنے میں پانڈیا بھی پڑھا جاسکتا ہے۔تاہم ماڈل کی اس تصویر سے یہ واضح نہیں کہ یہ اس وقت ہاردیک پانڈیا کے ساتھ رہ رہی ہیں یا پھر ان سے علیحدہ ہیں۔
مقبول خبریں
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...
امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ ہے، سربراہ آئی ایم ایف
نیویارک (این این آئی )انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف)کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہاہے کہ امریکی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ...
شاہ سلمان ریلیف کے تحت دنیا بھر میں امدادی سامان و ادویات کی تقسیم
ریاض (این این آئی )شاہ سلمان ریلیف نے دنیا بھر میں امدادی سامان و ادویات پہنچائی ہیں۔ یہ امدادی خوراک دنیا کے ان...
تیل کی بڑھی ہوئی ضروریات کے پیش نظر پیداواری منصوبہ تیار ہے ، اوپیک
نیویارک (این این آئی )تیل پیدا کرنے والی تنظیم اوپیک پلس کے رکن ممالک نے کہا ہے کہ وہ تیل کے استعمال میں اضافے...
کچھ لوگ اگر ہمارے ملے ہیں تو اچھی بات ہے،علی محمد خان
اسلام آباد(این این آئی) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کچھ ایشوز کافی عرصے سے آرہے ہیں، کچھ لوگ اگر...