ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے حال ہی میں جعلی حج مہمات کے خطرے سے آگاہی کے لیے ایک بین الاقوامی مہم شروع کردی تھی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کا انکشاف وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے رواں سال حج امور سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ کانفرنس میں سعودی عرب کی جانب سے جعلی حج مہموں کی شدت کو کم کرنے کے لیے یا کم از کم کچھ عرب ملکوں میں جعلی حج کو فروغ دینے والی ایجنسیوں کے پھیلا کو کم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ جعلی جح اشتہارات چلا کر لوگوں کو دھوکہ دینے اور گمراہ کرنے والے لوگوں کو محدود کیا گیا ہے۔واضح رہے ہمیشہ حج سیزن آتے ہی اندرون ملک ہو یا بیرون ملک کچھ لوگ یہ جعلی مہمیں چلا کر لوگوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہیں۔ مناسک حج ادا کرنے کے لیے تڑپنے والے افراد ایسے لوگوں کی باتوں میں آکر پھنس جاتے ہیں۔ گمراہ کن اشتہارات کے تناظر میں جعلی حج مہمات میں خاص دھوکہ دہی کے طریقے ظاہر ہوتے ہیں۔ دھوکہ باز آن لائن یا سوشل میڈیا پر اشتہارات شائع کرتے اور کم قیمتوں پر حج مہم کی تشہیر کرتے ہیں ۔ اپنے اشتہارات میں وہ فتنہ انگیز وعدے کرتے۔ مثال کے طور پر مناسب رہائش فراہم کرنے ، فوری ویزوں کا اجرا کے دعوے کئے جاتے ہیں۔ جعلسازوں کی جانب سے منظور شدہ حج اور عمرہ دفاتر کی ویب سائٹس کی نقل کی جاتی ہے۔ حج ادا کرنے کے خواہاں افراد کا ذاتی ڈیٹا ، بینک نمبر اور دیگر اہم معلومات لے لی جاتی ہیں۔سعودی پبلک سکیورٹی نے شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سوشل میڈیا سائٹس پر دوسروں کی جانب سے حج کرنے، ضیوف الرحمان کے لیے قربانیاں محفوظ کرنے اور تقسیم کرنے، حج کے کڑے فروخت کرنے، نقل و حمل کے ذرائع کو محفوظ بنانے اور دیگر گمراہ کن اشتہارات کا جواب ہر گز نہ دیں۔دوسری جانب پبلک سیکیورٹی نے حج کے لیے سرکاری اجازت نامے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بغیر اجازت حج کرنے والوں کو 10 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...