لاہور(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا “ہیرا منڈی” لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں شامل تصاویر میں وہ بھرے ہوئے کام اور خوب گھیر والی زرد پشواس میں ملبوس دکھائی دیں۔پوسٹ کے ساتھ عائزہ خان نے بھارتی ویب سیریز ”ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار”کا گیت”ایک بار دیکھ لیجیے” لگایا اور سیریز کی اداکاراؤں جیسی ادائیں دیتی نظر آئیں۔مذکورہ فوٹو شوٹ کے موقع پر انہوں نے ماتھے پر ٹیکا، کانوں میں بڑے بندے اور کامدانی شیفون دوپٹے کو سر پر اوڑھ رکھا ہے۔اداکارہ کے فوٹو شوٹ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچادی جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں عائزہ کے مداح ان کی کھل کر تعریفیں کررہے ہیں۔واضح رہے کہ”ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار” بھارتی معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی ویب سیریز ہے جو”نیٹ فلکس” کیلئے بنائی گئی ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے، وزیر...
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا...
پاکستان کا پہلے حکومتی بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کا اعلان
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے پاکستان کے پہلے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو...
سندھ کا بجٹ عوام کے مفاد میں بنایا جائے، مراد علی شاہ کی ہدایت
کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام کے مفاد میں...
پی ٹی آئی میں کشمکش’ ورکرز میں لاوا’حکمت عملی کا فقدان ہے، شوکت یوسفزئی
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنا ہے لیکن...
متبادل توانائی کا انقلاب آچکا، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے، بجلی کے نظام میں...