17 ممالک کی غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز کی حمایت

0
86

مقبوضہ غزہ(این این آئی)غزہ میں ایک طرف اسرائیل کی آٹھ ماہ سے جاری پرتشدد جنگ فوری طور پر روکے جانے کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ دوسری طرف قطر،مصر اور امریکہ کی ثالثی کے ساتھ حماس اوراسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی بات چیت بھی جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ اور متعدد ممالک نے اپنے مشترکہ بیان میں حماس اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لییایک دوسرے کو رعایت دیں اور لچک کا مظاہرہ کریں۔وائٹ ہائوس نے مزید کہا کہ واشنگٹن جنگ بندی کے معاہدے کی حمایت کرتا ہے اور مجوزہ تجویز کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ سمیت 17 ممالک نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز کی حمایت کی تصدیق کی ہے۔