واشنگٹن،ماسکو(این این آئی)چند روز قبل یوکرین کو روس میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دینے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے دارالحکومت ماسکو یا کریملن پر ایک مرتبہ پھر کڑی تنقید کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادایر کے مطابق روسی صدر پوتین کے بیانات، کہ روسی سرزمین پر حملے کرنے کے لیے یوکرین کو اعلی درستی والے ہتھیار فراہم کرنا اس جنگ میں براہ راست شرکت ہے، کے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر بائیڈن نے جواب دیا کہ پوتین بدتمیز اور ڈکٹیٹر ہے۔بائیڈن نے انٹرویو میں مزید کہا کہ میں پوتین کو 40 سال سے زیادہ عرصے سے جانتا ہوں، وہ 40 سال سے میرے لیے پریشان کن ہے، وہ ایک آمر ہے۔ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے کہ جب تک جنگ جاری رہے تو وہ اپنے ملک کو ساتھ رکھے۔ادھرکریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے امریکی صدر جو بائیڈن کے روسی صدر پوتین کے خلاف جارحانہ بیانات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے الفاظ صرف ان کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ دمتری پیسکوف نے مزید کہا کہ پوتین بدتمیزی کا جواب نہیں دیتے ہیں۔ پیسکوف نے العربیہ اور الحدث کو اپنے بیانات میں مزید کہا کہ پوتین اس قسم کی گستاخی کا جواب نہیں دیتے اور وہ ایسا نہیں کریں گے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...