تہران(این این آئی)ایران میں پولیس نے مبینہ طور پر شیطان نیٹ ورک کے 30 افراد گرفتار کرلیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد میں 12 خواتین اور 18 مرد شامل ہیں جن کے قبضے سے شراب اور دیگر نشہ آور چیزیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ایران کے شمالی صوبے مازندران میں ایک تقریب میں چھاپا مار کر ان افراد کو گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران شیطان سے مشابہت رکھنے والی چیزوں کو بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔اس سے قبل بھی ایران میں کئی مرتبہ ایسے اجتماعات اور پارٹیوں پر چھاپا مار کر گرفتاریاں کی جاچکی ہیں جہاں شراب موسیقی اور نشے کا استعمال ہو رہا تھا۔گزشتہ ہفتے بھی اسی طرح کی کارروائی کے دوران 35 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ گزشتہ ماہ 250 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...