اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین بشام دہشتگردی پر رابطہ میں ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان 23 ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں،پاکستان مسئلہ فلسطین کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، فلسطینیوں, بالخصوص غزہ کے عوام پر حملوں کو فوری بند کیا جانا چاہیے،بھارتی عوام کا حق ہے کہ اپنی قیادت کا انتخاب کریں، ہم بھارت میں انتخابی عمل پر ردعمل نہیں دیتے،کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کریں گے ۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کے دورہ چین کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف چین کے اہم دورے پر ہیں، دورہ چین میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیر خارجہ بھی موجود ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں بشام واقعہ اور سی پیک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان 23 ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں، ایم او یوز میں تجارت ، صنعت اور دیگر شعبوں پر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چین بشام دہشت گردی پر رابطہ میں ہیں، پاک چین تعلقات وقت کے آزمودہ ہیں، گزشتہ کئی دہائیوں میں ان تعلقات نے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچایا ہے، ہم اپنے تعلقات کی بنا پر ہر مرتبہ مومینٹم میں اضافہ کرتے ہیں، پاک چین تعلقات وقت کے آزمودہ ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم نے شینجن میں بزنس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کر لیا گیا، پاکستان مسئلہ فلسطین کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، پاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطینیوں, بالخصوص غزہ کے عوام پر حملوں کو فوری بند کیا جانا چاہیے۔بھارتی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنی قیادت کا انتخاب کریں، ہم بھارت میں انتخابی عمل پر ردعمل نہیں دیتے۔انہوں نے بتایا کہ ہم کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دہائی میں 7 ہزار سے زائد افراد کو شہید کیا گیا، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا، ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ غیر قانونی اقدامات نے پاک بھارت باہمی ماحول کو خراب کیا، پاکستان پر امن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے، امید کرتے ہیں کہ بھارت پرامن بامقصد مذاکرات کے لیے سازگار ماحول تیار کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحق ڈار استنبول کا ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گے، وزیر خارجہ ترکیہ ہاکان فیدان سے ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار غزہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ہم منصب ہاکان فیدان کے دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی(آج) ہفتہ ایران میں چار فریقی مذاکرات میں حصہ لیں گے، یہ چار فریقی مذاکرات ایران میں منعقد ہوں گے، ہم افغانستان کی اپنے عوام کی اقتصادی خوشحالی کے لیے کوششوں کی حمایت کریں گے۔
مقبول خبریں
ہائر ایجوکیشن کمیشن نوجوانوں کی بین الاقوامی معیار کی تعلیم و تربیت کیلئے لائحہ...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے لائحہ عمل کو سراہتے...
(ن) سے اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے،پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو...
لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری...
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...