اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تحفظ خوراک ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں اپنی قوم کی صحت یقینی بنانے کیلئے فوڈ سیفٹی کے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل درآمد کرنا ہوگا،پاکستان کو تحقیق اور اختراع میں سرمایہ کاری کرنے اور تحفظِ خوراک کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔ ایوان صدر پریس ونگ کے مطابق خوراک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ اس سال کے عالمی یومِ تحفظ خوراک کا عنوان”تحفظِ خوراک : غیر متوقع کیلئے تیاری”ہے۔ یہ دن ہمیں اپنی خوراک کی محفوظ سپلائی میں حائل چیلنجز اور غیر یقینی عناصر کی یاد دِہانی کراتا ہے۔ غیر متوقع صورتحال کیلئے تیار رہنے کیلئے ہمیں فوڈ چین میں موجود ممکنہ خطرات اور کمزوریوں کو قبل از وقت جانچنے اور کم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ تحفظِ خوراک میں حائل خطرات کا پتا لگانے اور ان پر قابو پانے کیلئے خوراک کی نگرانی کے نظام میں سرمایہ کاری، متعلقہ لیبارٹریوں کو مضبوط بنانے اور ہنگامی ردعمل کے نظام کو مؤثر بنانا بھی ضروری ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ خوراک کے تحفظ کا عالمی دن خوراک کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے حکومتی پالیسیوں اور سٹیک ہولڈرز کے اقدامات کی رفتار تیز کرنے کیلئے منایا جارہا ہے۔ موجودہ دور میں خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور تیزی سے پھیلتی عالمی وباؤں کے پیشِ نظر مناسب حفظانِ صحت کے اصول اپنانے اور اپنے غذائی نظام کی حفاظت کیلئے فعال اقدامات اٹھانے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ یہ دن ہمیں خوراک کی پیداوار، پروسیسنگ اور تقسیم پر اثر انداز ہونے والے معیارات اور ضوابط مزید بہتر بنانے کی بھی یاد دہانی کراتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم تحفظِ خوراک کے معیارات پر سختی سے عمل کر کے نہ صرف خوراک کی آلودگی اور اس میں ملاوٹ کے رحجان کو کم کر سکتے ہیں بلکہ تحفظ خوراک کو بھی یقینی بنا سکتے ہیں۔ اسی طرح ، بہترین زرعی طریقوں کو فروغ دینے سے خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے امکانات کم کرنے اور خوراک کی فراہمی کا معیار بہتر بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تحقیق اور اختراع میں سرمایہ کاری کرنے اور تحفظِ خوراک کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔ جدید ٹیکنالوجی ممکنہ خطرات کی درست نشاندہی کرکے صحت ِعامہ کی حفاظت کیلئے مؤثر اور درست سمت میں اقدامات اٹھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ ہمیں میڈیا کے ذریعے لوگوں میں تحفظِ خوراک اور صاف اور صحت بخش خوراک کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ تحفظِ خوراک کے اس عالمی دن کے موقع پر ہمیں اس بات کا ادراک کرنا ہوگا کہ تحفظِ خوراک ہم سب کی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی قوم کی صحت یقینی بنانے کیلئے فوڈ سیفٹی کے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ آئیے ، ہم تحفظِ خوراک کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کریں اور ہر شہری کی محفوظ، صاف اور غذائیت سے بھرپور خوراک تک رسائی یقینی بنائیں۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...