کراچی(این این آئی) پاکستان کے مشہور قوال امجد صابری کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے۔امجد صابری کو 22جون سال 2016 میں ماہ رمضان میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا تاہم کئی سالوں بعد بھی قوال کی یاد مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔امجد صابری کو 8 سال قبل لیاقت آباد کے علاقے میں 16 رمضان کو ان گاڑی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنا یا تھا۔وہ گھر سے رمضان ٹرانمیشن میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے تھے اور راستے میں ان کے سر پر گولیاں ماری گئیں جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔برصغیر کے معروف قوال گھرانے سے تعلق رکھنے والے امجد صابری استاد غلام فرید صابری کے گھر 23 دسمبر 1976 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔صابری برادران کے نام سے مشہور اپنے والد اور چچا سے قوالی کی تربیت حاصل کی اور چھوٹی سی عمر سے ہی اس فن سے وابستہ ہوگئے۔ امجد صابری نے پاکستان سمیت بہت سے ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور خوب شہرت کمائی۔امجد صابری کو ماہِ رمضان 22 جون 2016ء میں کراچی میں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ گھر سے رمضان ٹرانمیشن میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے تھے۔یاد رہے کہ مقتول امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا ملزمان نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔
مقبول خبریں
28 مئی ہر پاکستانی کے لئے باعث افتخار اور قابل فخر دن ہے،محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم تکبیر پر خصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے...
راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر (ستارہ امتیاز ملٹری) نے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف اصغر اوغلو سے...
ملک کا دفاع ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے’...
کراچی(این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ...
پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا’...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک کا اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحرِ ہند میں ڈبو دیا...
بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، کپتان سلمان آغا
لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نئے خون کو موقع دینے...