ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اْن کے ہونے والے شوہر و اداکار ظہیر اقبال کی مہندی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں اس جوڑے کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس جوڑے کے دوست جعفر علی منشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سوناکشی اور ظہیر کی رسمِ حنا کی تصویر شیئر کی۔تصویر میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو اپنے دوستوں کے ہمراہ کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔مہندی کی تقریب کے لیے سوناکشی سنہا نے گولڈن اور براؤن سے ملتے جلتے رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ اْن کے ہونے والے شوہر آف وائٹ رنگ کے کْرتا پاجامے میں نظر آئے۔اس کے علاوہ سوناکشی سنہا کے گھر کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جوکہ شادی کی تقریبات کے لیے لائٹس سے سجا ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ظہیر اقبال اور سوناکشی سنہا کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ لیک ہوا تھا جس میں یہ جوڑا اپنے خاندان والوں اور دوستوں کو شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے رہا تھا۔دعوت نامے کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب (آج)23 جون کو ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہوگی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...