بیجنگ (این این آئی) چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں سمر ڈیووس فورم میں شرکت کے لئے چین آئے ویتنام کے وزیر اعظم فام منہ چن سے ملاقات کی۔بدھ کو شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ دنیا تیزی سے ایک صدی کی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور چین اور ویت نام کے درمیان معاشی ترقی اور طویل مدتی سماجی استحکام برقراررکھنا سوشلسٹ نظام کی برتری کو ظاہر کرتا ہے۔ چین ویتنام کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اور جدید کاری کی طرف مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین ویتنام میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے مزید چینی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کا خواہاں ہے اور امید ہے کہ ویتنام چینی کاروباری اداروں کے لئے مساوی ، منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔ فریقین کو بحری امور کو مناسب طریقے سے حل کرکے مشترکہ بحری ترقی کو تیز کرنا ہوگا تاکہ علاقائی امن و استحکام کا مشترکہ طور پر تحفظ کیا جا سکے۔ویت نام کے وزیر اعظم فام منہ چن نے کہا کہ ویتنام اور چین دونوں کمیونسٹ پارٹیز کی قیادت میں سوشلسٹ ممالک ہیں۔ ویتنام صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ تین گلوبل انیشٹوز کی حمایت کرتا ہے اور سوشلسٹ راستے پر چلنے اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ ویتنام تائیوان کے مسئلے پر چین کے موقف کی حمایت کرتا ہے اور ایک چین کے اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ ویت نام چین کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک اہمیت کے ہم نصب معاشرے کی تعمیر کو ویتنام کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح اور تزویراتی انتخاب سمجھتا ہیاور یہ پالیسی بیرونی اختلافات اور مداخلت سے متاثر نہیں ہوگی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...