بیجنگ (این این آئی)رواں سال کے یورپی کپ میں پانچ چینی سپانسرز اسمارٹ ہوم اپلائنسز، نیو انرجی وہیکلز، اسمارٹ فونز، سرحد پار ای کامرس، پیمنٹ ٹیکنالوجی اور دیگر صنعتوں سے تعلق رکھتے ہیں، جو عالمی ابھرتی ہوئی صنعتوں کی نمائندگی کرتے ہیں، اور ان میں سے ہر ایک کا دنیا میں ایک منفرد اور منافع بخش مقام ہے۔حالیہ برسوں میں، چینی کمپنیوں نے تواتر سے اعلیٰ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی ہے جو درحقیقت، ایک طویل اور مشکل عمل رہا ہے، 1978 میں جب چین نے اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی نافذ کی اور اپنی مارکیٹ کو دنیا کیلئے کھولا تو مقامی اور بین الاقوامی کاروباری اداروں نے ایک ارب سے زائد آبادی والے چین کی بڑی مارکیٹ میں مقابلہ کیا۔ یہ عمل 2012 کے بعد سے نمایاں طور پر تیز ہوا ہے ، جب چین جامع طور پر گہری اصلاحات اور کھلے پن کے ایک نئے دور میں داخل ہوا ہے۔ گزشتہ دہائی میں ، بہت ساری صنعتوں میں چین کے معروف کاروباری اداروں نے بیرون ملک آر اینڈ ڈی مراکز اور فیکٹریاں قائم کی ہیں ، جو مقامی روزگار اور تکنیکی ترقی میں حصہ ڈال رہی ہیں۔ یہ چینی کمپنیاں عالمی صارفین کے لئے اسمارٹ، سبز اور بہتر مصنوعات اور خدمات فراہم کر رہی ہیں، اور زیادہ کھلے رویے کے ساتھ عالمی مارکیٹ مسابقت میں حصہ لیتی ہیں،یورپی کپ جیسے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی مقابلوں میں چینی کمپنیوں کا ”کھلا رویہ”ظاہر کرتا ہے کہ اس کے پیچھے نہ صرف ان کی مالی طاقت ہے، بلکہ چین کی جدت طرازی پر مبنی معاشی اصلاحات کی حکمت عملی اور اس کے نتیجے میں دنیا کی قیادت کرنے والی نئی تکنیکی سطح کی عالمی سطح پر توثیق بھی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...