نیویارک (این این آئی)کوئل جیسی آواز والی تھر کی مائی ڈھائی نے نیویارک ٹائم اسکوئر پرجگہ بنا لی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انستاگرام پر اسپاٹی فائے نے اپنے آفیشل پیج پر مائی ڈھائی کی ٹائم اسکوئر پر جلوے بکھیرتے تصویر شیئر کی ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ کوئل جیسی آواز پہنچی سیدھا ٹائم اسکوئر، اس کے ساتھ ہی سبز دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ان کے گانے ایکول پاکستان پر سنے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اسپاٹی فائے کے ایکول پاکستان پروگرام نے 80 سالہ ممتاز علاقائی کلاسیکل گلوکارہ مائی ڈھائی کو ماہ جون کے لیے ایکول پاکستان کا ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔سندھ کے شہر تھرپارکر سے تعلق رکھنے والی مائی ڈھائی نے نہ صرف ایکول پاکستان کی پہلی علاقائی ایمبیسڈر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے بلکہ وہ نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر بھی جلوہ گر ہونے والی سال 2024 کی پہلی گلوکارہ بھی بن گئی۔خیال رہے کہ اسپاٹی فائے کا ایکول پاکستان پروگرام خواتین گلوکاروں کی حوصلہ افزائی اور میوزک انڈسٹری میں صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے مختص ہے۔
مقبول خبریں
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...
کل سے علیمہ باجی کو ڈھونڈ رہی ہوں، لیکن نظر نہیں آئیں: عظمیٰ بخاری
لاہور(این این آئی)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میں کل سے علیمہ باجی کو ڈھونڈ رہی ہوں، لیکن نظر نہیں آئیں۔لاہور...
یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق...
لاہورمیں حالات معمول پر، کئی سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
لاہور(این این آئی)لاہور میں کئی مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔شہر میں داتا دربار آزادی چوک اور شاہدرہ پر ٹریفک جزوی طور...
راولپنڈی’ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور...
ٹیکسلا (این این آئی)بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور پر راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج...