کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ ہماری حج کی ویڈیوز اور تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے۔ندا یاسر اور یاسر نواز نے حال ہی میں حج کی سعادت حاصل کی اور اس دوران دونوں انسٹاگرام پر متحرک دکھائی دیے، دونوں نے متعدد ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں اور یوٹیوب پر ولاگز بھی بناکے پوسٹ کیے۔ویڈیوز دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے پر تنقید کی گئی جس کا جواب ندا اور یاسر نے مارننگ شو کے سیٹ پر بنائے گئے ایک وی لاگ میں دیا۔ندا یاسر نے شوہر کے سوال پر تنقید کرنے والے افراد کو ہدایت کی دعا دی اور کہا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ ٹرولرز کو ہدایت دے، وہ تصویروں سے کچھ سیکھیں اور اپنے ضروری کام چھوڑ کے اس ضروری کام کو سرانجام دیں۔دوسری جانب یاسر نواز نے کہا کہ ہمارے بارے میں جس نے جو کہنا ہے وہ کہتا رہے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم جانیں یا ہمارا خدا جانے، ہم نے جو عبادتیں کیں، جو نیک کام کیے وہ ہمارا اور اللہ کا معاملہ ہے۔یاسر نے ساتھ ہی ایک ویڈیو دکھائی اور کہا کہ وہاں جتنے بھی لوگ تھے سب ہی اپنی یادگار کے طور پر تصاویر اور ویڈیوز بنارہے تھے، صرف ہم نے نہیں بنائی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حج کے دوران بھی ٹرول کرنے والوں کے لیے دعا کی۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...