ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے فلم نگری کے تینوں ‘خانز’ کے ساتھ اپنے کام کا تجربہ شیئر کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازالدین صدیقی نے تینوں خانز سلمان، شاہ رخ اور عامر کے ساتھ فلم انڈسٹری میں کام کیا ہے۔حالیہ انٹرویو میں نوازالدین صدیقی نے اْن خصوصیات پر بات کی، جو ان خانز کو فلم انڈسٹری کا سپر اسٹار بناتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان تفریح سے بھرپور انسان ہیں، شاہ رخ خان بہت محنت کرتے ہیں جبکہ عامر خان باقیوں سے بڑھ کر ہیں۔بالی ووڈ اسٹار نیمزید کہا کہ میں تینوں خانز کی کامیابی سے کبھی بھی حسد میں مبتلا نہیں ہوا، دراصل میں پہلے اداکار بننا چاہتا ہوں، میری کبھی بھی سپر اسٹار بننے کی خواہش نہیں رہی۔اس موقع پر جب پوچھا گیا کہ تینوں خانز میں سب سے بہترین کون ہے؟ تو انہوں نے صرف ایک نام لینے سے انکار کردیا اور بالی ووڈ کے تینوں سپر اسٹار کی خوبیوں پر بات شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان حقیقی زندگی میں حیرت انگیز انسان ہیں وہ اس کے ساتھ دیگر خانز کے مقابلے میں بہت زیادہ تفریح کرتے ہیں۔نوازالدین صدیقی نے کہا کہ شاہ رخ خان بہت پرجوش انسان ہیں، وہ کام کو اْس وقت تک کرتے رہتے ہیں جب تک وہ مکمل نہ ہوجائے، وہ بہت محنتی انسان ہیں، عاجزی میں نے ان ہی سے سیکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عامر خان پرفیکشنسٹ ہیں، ہمیں انہوں نے بے مثال قسم کا سنیما دیا ہے،ان کی فلم سازی وسیع اور متنوع ہے، وہ قابل ذکر انسان ہیں اور باقیوں سے اوپر ہیں۔نوازالدین صدیقی نے سلمان خان کے ساتھ بجرنگی بھائی جان اور کک میں کام کیا، شاہ رخ خان کے ساتھ انہوں نے رئیس فلم کی جبکہ عامر خان کے ساتھ فلم تلاش اور سرفروش کی تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...