اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان و دیگر کے خلاف تھانہ سنجگانی اور آئی 9 میں درج دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے 2 مقدمات میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماں کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی، عدالت نے 8 جولائی کے بعد کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا عندیہ بھی دے دیا، علی نواز اعوان، واثق قیوم، عامر کیانی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تحریری جواب طلب کرلیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور رہنما پی ٹی آئی عامر مغل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، اس پر جج نے ریمارکس دیے کہ کسی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست قبول نہیں ہوگی، یہ کوئی وجہ نہیں کہ میں شہر سے باہر ہوں تو پیش نہیں ہوسکتا۔جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ حاضری پوری نہ کرنا ملزمان پر ہے یا کورٹ پر ہے؟ پی ٹی آئی وکلا نے جواب دیا کہ حاضری پوری کرنا ملزمان پر ہے، جج نے کہا کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری ہوں گے۔بعد ازاں وکلا صفائی نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ اگلی پیشی پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی ہو گی۔اس پر جج نے ریمارکس دیے کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررہے ہیں، آئندہ پیشی پر حاضری کرنے والے سے مکمل یقین دہانی کروائی جائے گی تو پھر وارنٹ کا معاملہ دیکھیں گے۔وکلا صفائی نے عدالت نے استدعا کی کہ ایک موقع دیا جائے اگلی پیشی پر تمام ملزمان پیش ہوں گے، جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ جو ملزم 8 تاریخ کو نہیں آئیں گے ان کو اشتہاری قرار دوں گا، عدالتی مفرور کو اشتہاری قرار دینے کے لیے تیس دن ضروری نہیں ہیں، میں نے ان کیسز کو انجام تک پہچانا ہے، آپ کا ہی اس میں فائدہ ہوگا، اگر کیسز میں جان ہوئی تو چلیں گے ورنہ فارغ ہوں گے۔بعد ازاں عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...