لاہور(این این آئی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منال خان کو مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بیٹے کی ماں بننے والی منال خان نے اداکاری کی دْنیا سے بریک لیا ہوا ہے لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔منال خان اکثر اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔اب حال ہی میں منال خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک مداح نے انوکھا کمنٹ کرکے نہ صرف سب کی توجہ حاصل کی بلکہ یہ کمنٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھی وائرل ہورہا ہے۔منال خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے غلام اکبر نامی مداح نے کہا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔مداح کی پیشکش سْن کر منال خان نے کہا کہ بھائی! میں پہلے سے ہی شادی شدہ ہوں۔منال خان کے جواب میں مداح نے دْکھی والے ایموجی کے ساتھ کہا کہ مجھے سْن کر بہت افسوس ہوا۔واضح رہے کہ منال خان نے ستمبر 2021 میں اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ شادی کی تھی جبکہ گزشتہ سال نومبر میں اس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...