ایریزونا (این این آئی)عراقی نژاد امریکی خاتون زنوبیا جعفر نے مِس عرب یو ایس اے 2024ء کا مقابلہ جیت لیا۔عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر وہ بہت خوش دکھائی دیں، امریکی ریاست ایریزونا میں ان کی تاج پوشی کی گئی۔مقابلے میں مصر، شام اور دیگر ممالک کی خواتین بھی شریک تھیں۔عرب میڈیا کے مطابق زنوبیا جعفر امریکی ریاست مشی گن کی رہائشی ہیں۔ عراق کی جنگ سے فرار ہونے اور دو سال شام میں گزارنے کے بعد 90ء کی دہائی کے آخر میں ان کا خاندان امریکا آگیا، اْس وقت زنوبیا جعفر بہت چھوٹی تھیں۔زنوبیا جعفر کا کہنا ہے کہ میں اپنی آواز کا استعمال ان لوگوں کے لیے کروں گی جنہیں پوری دنیا میں نہیں سنا جاتا، میں یہ نہیں بھولی کہ میں کون تھی اور میرا خاندان کہاں سے آیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...