غزہ جنگ 10دنوں میں ختم کرسکتے ہیں،اسرائیلی عہدیدار

0
70

صنعائ(این این آئی )فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے درمیان جہاں غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی کوششیں ابھی تک تعطل کا شکار ہیں ،اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ 10 دونوں میں جنگ کی موجودہ حالت کے خاتمے کا اعلان کردیا جائے گا۔ اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ کی موجودہ شکل میں خاتمے کا اعلان 10 دن کے اندر کر دیا جائے گا، جس کے بعد اسرائیلی فوج جنگ کے تیسرے مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔ اس کے بعد اسرائیل کی توجہ شمالی محاذ پر مرکوز ہوگی جہاں لبنان کی سرحد پرحزب اللہ کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔اسرائیلی چینل نے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حماس کیخلاف جنگ ختم نہیں ہوگی۔ ہمیں حماس کی سرگرمیوں کے بارے میں جہاں بھی انٹیلی جنس معلومات ملیں گی ہم وہاں پہنچ جائیں گے۔اسرائیلی اہلکار نے مزید کہا کہ غزہ میں کارروائیاں چھاپوں اور فضائی حملوں کے ذریعے جاری رہیں گی۔دریں اثنا اسرائیلی میڈیانے اسرائیلی سکیورٹی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کیبعد کے منصوبے تیار ہیں اور منظوری کے منتظر ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے اس سے قبل غزہ کی پٹی میں ما بعد جنگ کے منصوبے کے لیے اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کی تجویز کا انکشاف کیا تھا، جس میں اسے 24 انتظامی علاقوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔