لاہور(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔ان دنوں اداکارہ مریم نفیس شوہر کے ہمراہ لندن کے سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں جہاں وہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔گزشتہ دنوں اداکارہ مریم نفیس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام سے اپنی چند تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن میں وہ مغربی لباس زیب تن کیے نظر آئیں، انہیں تصاویر میں سے ایک تصویر میں اداکارہ کو لندن کے مشہور زمانہ بریج پر بولڈ لباس زیب تن کیے آئس کریم کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے جہاں بہت سے صارفین نے مریم نفیس کی خوبصورتی کی تعریف کی وہیں ناقدین نے انہیں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ایک صارف نے لکھا کہ جب غیر ملکی افراد پاکستان آتے ہیں تو وہ یہاں کے روایتی کپڑے پہنتے ہیں اور جب پاکستانی باہر جاتے ہیں تو ان کے لباس چھوٹے ہو جاتے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہونے والی تنقید پر مریم نفیس خاموش نہ رہ سکیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر سٹوری میں اس کا منہ توڑ جواب دیا۔مریم نفیس نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں غیر ملکی خواتین کے مقامی لباس پہننے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس کی وجہ پاکستانی مردوں کی تاڑنے کی عادت کو قرار دیا۔انہوں نے لکھا کہ اس میں کوئی فخر کی بات نہیں ہے، انہیں اپنے آپ کو ڈھکنا پڑتا ہے تاکہ آپ انہیں تاڑ تاڑ کر مر نہ جائیں۔
مقبول خبریں
ترک صدر کی گاڑی ڈرائیو کرنا ناقابلِ فراموش لمحہ ہے’ آصفہ بھٹو زرداری
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابلِ فراموش لمحہ...
سپریم کورٹ کے نئے ججز نے حلف اٹھا لیا’چیف جسٹس نے حلف لیا
اسلام آباد، کراچی (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے...
مہوش حیات کی ڈرامہ انڈسٹری میں گرینڈ واپسی
کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ مہوش حیات ایک بار پھر ٹی وی اسکرینز پر جلوے بکھیریں گی۔مہوش حیات...
چاہت فتح علی خان اوراداکارہ میرا کی مزاحیہ اوردلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(این این آئی)سوشل میڈیا سینسیشن اور مزاحیہ گلوکاری کے لیے مشہور چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کی مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیو سوشل...
کھاریاں شہر کا ایک اور اعزاز، سینئر صحافی کا بیٹا گولڈ میڈل جیت لایا
کھاریاں(این این آئی) کھاریاں شہر کا ایک اور اعزاز، سینئر صحافی کا بیٹا کھاریاں کیلئے گولڈ میڈل جیت لایا۔تفصیلات کے مطابق کھاریاں پریس کلب...