ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنے پورے کیریئر کے دوران فلم انڈسٹری میں اپنی موجودگی کو اپنے ہمہ گیر انداز اور غیر معمولی اداکاری کے ذریعے ایک ممتاز حیثیت میں قائم رکھا ہوا ہے۔ حال ہی میں انھوں نے فلم مم میں اپنی ایک ساتھی اداکارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کیا۔ اپنی اس پوسٹ میں نواز الدین صدیقی نے سری دیوی کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ آپکے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز تھا۔ اپنی اس غیر معمولی پوسٹ جس میں انھوں نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس فلم کی جھلکیاں موجود ہیں۔ جبکہ اسکے ساتھ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ایک انٹرویو کا کلپ شامل ہے۔ انھوں نے اس میں سری دیوی کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی انکی کمی بڑی شدت سے محسوس کرتا ہوں۔ فلم مم کی ساتویں سالگرہ پر نواز الدین صدیقی نے فلم کی شوٹنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر معمولی اداکارہ تھیں۔نواز الدین صدیقی نے کہا فلم مم میں انکے ساتھ کام کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اس میں کام کرکے مجھے کافی مزہ بھی آیا۔ آپکے حوصلہ افزا لفظوں کا شکریہ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...