کراچی (این این آئی)گلوکارہ میشا شفیع نے حال ہی میں سابق پاکستانی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کا مقبول گانا ”بوم بوم” گایا ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ڈیجیٹل میوزک شو ”ویلوسائونڈ اسٹیشن” کے لیے گایا گیا یہ گانا یوٹیوب پر ایک ہفتے میں 70 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے اور مداحوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔اس گانے پر جہاں مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں مرحوم گلوکارہ کے بھائی اور ساتھی گلوکار زوہیب حسن نے بھی ان کی بہت تعریف کی ہے اور اپنی بہن کو خراج عقیدت پیش کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ میشا شفیع نے زوہیب حسن کے سوشل میڈیا پیغام کے اسکرین شاٹ کو انسٹاگرام پر شیئرکرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا سے موصول ہونے والی محبتوں اور تعریفوں میں سے کچھ بھی اس تعریف سے سے مطابقت نہیں رکھتا، یہ تعریف میرے اور پوری ٹیم کے لیے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔خیال رہے کہ”بوم بوم” نازیہ حسن نے 1982 میں بھارتی فلم ‘اسٹار’ کے لیے گایا تھا جو کہ بہت مقبول ہوا تھا اور اس گانے پر نازیہ حسن کو فلم فیئر ایوارڈ کے لیے بہترین پلے بیک فیمیل سنگر کی کیٹگری کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...