ممبئی (این این آئی) معروف اداکارہ دیا مرزا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کی فلموں میں 50 سالہ بوڑھوں کو جوان ہیروئن کے ساتھ پیش کرنا افسوسناک ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیا مرزا کا کہنا ہے کہ 50 سالہ عمر رسیدہ شخص کو 19 سالہ جوان اداکارہ کے ساتھ اس کے ہیرو کے طور پر کاسٹ کرنا افسوسناک بات ہے، یہ صرف میری رائے نہیں بلکہ بالی ووڈ میں عام طور سے ایسا ہوتا ہے کیوں کہ یہاں صرف مردوں کی اجارہ داری ہے۔دیا مرزا نے یہ بھی کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ بوڑھے مردوں کے لئے کہانی تو لکھی جاتی ہے لیکن اسی عمر کی خواتین فنکارائوں کو کاسٹ نہیں کیا جارہا۔ اس سے بڑا افسوس یہ ہے کہ بوڑھے فنکار نوجوانوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ سینئر اداکار جتنا چاہئیں نوجوانوں کا کردار ادا کر لیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ خوب صورتی کا انحصار جوانی ہی پر ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب انڈسٹری میں نوجوان چہروں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...