ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی بیبو کے گھر ان دنوں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور کرینہ خود کے ورکنگ ماں ہونے پر فخر کرتی ہیں۔کرینہ کپور تھوڑے ہی عرصے میں بالی ووڈ انڈسٹری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں جس کے باعث انہیں مداحوں کے دل میں منفرد مقام حاصل ہے۔کرینہ ان دنوں بطور آر جے ایک رئیلٹی شو کی میزبانی کررہی ہے جس کے تیسرے سیزن کی قسطیں نشر کی جارہی ہیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے رئیلٹی شو سے متعلق کرینہ کپور کا کہنا تھا مجھے ہمیشہ ورکنگ مدر ہونے پر فخر رہا ہے اور میں جو کچھ کرنا چاہتی تھی وہ میں کررہی ہوں۔اپنے شوہر اداکار سیف علی خان سے متعلق پوچھے گئے سوال میں انہوں نے کہا کہ سیف ورکنگ ویمن کی اہمیت کو تسلیم کرتے اور ان کا احترام کرتے ہیں۔دوران حمل کام کرنے سے متعلق کرینہ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ خواتین دوران حمل خود کو جتنا ایکٹو رکھتی ہیں ان کا بچہ اتنا ہی صحت مند اور ایکٹو پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین میں زیادہ فہم وفراست اور پختگی پائی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ مردوں کے مقابلے مسائل کو زیادہ اچھے سے ہینڈل کرسکتی ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...