اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ شوآف ہینڈکے ذریعے سینیٹ الیکشن ہوتے ہیں تو (ن )لیگ کے3 سینیٹر واپس آسکتے ہیں ،اگر شوآف ہینڈ کے ذریعے الیکشن نہیں ہوتے تو شاید (ن )لیگ کو ایک نشست بھی نہ ملے۔ایک انٹرویو میںشبلی فراز نے کہا کہ کوئی بھی کام ہو آئین اور قانون کے مطابق کریں گے، سینیٹ الیکشن پہلے کرانے کی ابھی تجویزآئی ہے جس پر بحث جاری ہے، آئین بھی کہتا ہے معیاد ختم ہونے سے30دن پہلے الیکشن کراسکتے ہیں آئین کی شق224(3) ہے جس پر عملدرآمد کرا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیاحکومت جنرل الیکشن کاوقت سے پہلے اعلان نہیں کرسکتی، سینیٹ الیکشن ایک ماہ پہلے ہوجاتے ہیں تو اس فرق کیا پڑ جائے گا، اپوزیشن کوشوآف ہینڈسے کیاپریشانی ہے ہم توشفافیت چاہتے ہیں شوآف ہینڈکے ذریعے سینیٹ الیکشن ہوتے ہیں تو ن لیگ کے3 سینیٹر واپس آسکتے ہیں اگر شوآف ہینڈکے ذریعے الیکشن نہیں ہوتے تو شاید ن لیگ کو ایک نشست بھی نہ ملے۔سنیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لاہور جلسے کے بعد انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ ان کے ساتھ ہوا کیا ہے، مریم نوازبھی کہتے ہیں شوآف ہینڈٹھیک ہے لیکن میں اس کیخلاف ہوں اگرمگرکی باتیں کررہی ہیں،صاف چھپ تے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہورجلسہ فلاپ نہیں ہوابلکہ پی ڈی ایم کابیانیہ فلاپ ہوگیاہے پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے اپوزیشن کاایک ہی مقصدہے سینیٹ الیکشن نہ ہوں، اپوزیشن اب علی الاعلان کہتی ہے سینیٹ الیکشن نہیں ہونے دیں گے ،سینیٹ الیکشن ہوں گے تواپوزیشن کابالکل صفایا ہو جائیگا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...