لاہور( این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ نے ترک اداکار آنگین آلتان کی میزبانی کرنے والے ٹک سٹار کاشف ضمیر کی چیک ڈس آنر اور شہری کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں پچاس ، پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ٹک ٹاک سٹار کاشف ضمیر کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کو ماڈل ٹائون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے رو برو پیش کیا ۔ پولیس کے بیان اور ملزم کے وکیل کے دلائل کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے کاشف ضمیر کو پچاس ، پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاشف ضمیر نے ارطغل غازی کا مرکزی کردار نبھانے والے ترک اداکار آنگین آلتان سے مبینہ دھوکے بازی بھی کی ۔بتایا جارہا ہے کہ کاشف ضمیر نے ترک اداکار آنگین آلتان کو پاکستان بلانے کے لئے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا اور انہیں صرف آدھی رقم ادا کی، رقم پوری نہ ملنے پر ارطغرل غازی کے ہیرو آنگین آلتان وطن واپس روانہ ہوگئے۔یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آنگین آلتان کو پہلی بار پاکستان مدعو کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کی بھی کوئی حقیقت نہیں بلکہ وہ بھی فراڈ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھوکا دہی اور معاہدے کی رقم آدھی ادا کرنے کی وجہ سے ترکی میں پاکستان کا امیج بہت زیادہ متاثر ہوگا۔ارطغرل غازی کے ہیرو کو پاکستان مدعو کرنے والے کاشف ضمیر کے بارے میں یہ انکشاف بھی ہوا تھا کہ وہ 8 مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، ڈکیتی، چوری سمیت 8 سنگین مقدمات درج ہیں، جن میں سے چار ایف آئی آر لاہور، دو ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لین دین کے تنازع پر دو سیالکوٹ میں درج ہیں۔پولیس کے مطابق کاشف ضمیر لاہور، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اشتہاری ہے۔علاوہ ازیںملزم کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں اس نے کہا کہ بڑے بڑے برانڈزآنگین کو پاکستان نہ لا سکے میری کامیابی کی وجہ سے میری مخالفت اورسازش کی گئی ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے عزت دینے والا اللہ کی ذات ہے ۔ انہوںنے اپنی ویڈیو میں دو ٹی وی چینلزکے صحافیوں پر بھی الزامات عائد کئے او رانہیں دھمکیاںبھی دیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...