وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کااے این ایف ہیڈ کوارٹر، راولپنڈی کا دورہ

0
292

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات بریگیڈئیر ریٹائرڈاعجاز شاہ نے کہاہے کہ منشیات فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،ہماری نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا،تعاون نہ کرنے یا شریک جرم ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ اوز کے خلاف کاروائی ہوگی ـ وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات بریگڈ ئیر (ریٹا ئرڈ) اعجاز احمد شاہ نے اے این ایف ہیڈ کوارٹر، راولپنڈی کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر کا وزارت انسداد منشیات کا قلمدان سنبھا لنے کے بعد اے این ایف ہیڈ کوارٹر، راولپنڈی کا پہلا دورہ تھا، ان کی آمد پر ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک، ہلال امتیاز (ملٹری) اور اے این ایف کے اعلی افسران نے ان کا استقبال کیا۔ یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کے وفاقی وزیر بریگڈئیر (ریٹائرڈ) اعجاز احمد شاہ نومبر 1996 سے دسمبر 1998تک بطور فورس کمانڈر اے این ایف پنجاب بھی خدمات در انجام دے چکے ہیں اور قابل قدر خدمات کی بدولت انہیں ستارہ بسالت سے بھی نوازا گیا۔ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک، ہلال امتیاز (ملٹری) نے وفاقی وزیر کو اے این ایف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، جس میں اے این ایف کی طرف سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کی جانے والی کاوشیں، موجودہ صورتحال، اے این ایف کی پیشہ ورانہ کامیابیاں، درپیش مسائل اور منشیات، نشہ آور اشیاء کی سمگلنگ کے امور شامل تھےـ وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل منشیات کے مسئلے کا سب سے بڑا نشانہ بنتی ہےـ تعلیمی اداروں میں آگہی مہم کا فوری آغاز کیا جائے جس سے نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات کا اندازہ ہوسکےـ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کاروائی کا فوری آغاز کیا جائے ـ وفاقی وزیر نے اے این ایف کی افرادی قوت اور دیگر وسائل کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایاـ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ منشیات کے عادی افراد کی صحت و بحالی کے لئے ملک بھر میں ادارے قائم کرنے کی ہدایت جاریـ ان تمام احکامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے فوری فریم ورک تیار کیا جائےـ