اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے عوام کو قومی صحت کارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں 100 فیصد شہریوں کو قومی صحت کارڈز فراہم کیے جائیں گے۔آزاد کشمیر کے 12 لاکھ خاندانوں کیلئے جمعہ سے صحت کارڈز بننا شروع ہوجائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان صحت کارڈز کی فراہمی کا باضابطہ اعلان جمعہ کو کریں گے، آزاد کشمیر کے عوام کے علاج کیلئے تقریب جمعہ کی شام ساڑھے 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔اْس تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر، وزیرِ صحت سمیت متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ وفاقی وزراء علی امین گنڈا پور، اسدعمر، حفیظ شیخ بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...