حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے اسلئے جلد الیکشن کرنا چاہتی ہے،مولانا فضل الرحمن

0
285

کراچی(این این آئی)جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کہا ہے کہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے اس لئے جلد الیکشن کرنا چاہتی ہے صدارتی آرڈیننس بھی آئین تبدیل نہیں کرسکتا ،الیکشن کمیشن خود حکومت کا مواخذاہ کرے ،نیب کے کیسسز اتنے جھوٹے ہیں کہ کوئی جج کیس سننے کو تیار نہیں ،میرے بھائی کو یہ کہہ کر کراچی سے ہٹایا گیا کہ آپ جیسے قابل آدمی کی کے پی کے میں ضرورت ہے ،انھیں آج تک پوسٹ نہیں ملی ،حکومتی پشت پر کھڑے ریاستی وڈھیرے ھٹ جائیں ۔کراچی میں مدرسہ جامعہ عربیہ احسن العوم میں شیخ التفسیر والحدیث مولانا زرولی مرحوم کے سانحہ ارتحال پر ان کے بیٹے مولانا انور شاہ سے تعزیت کے بعد خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت حواس باختہ ہے اس لئیے جلد الیکشن کرانا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن حکومت کا مواخذہ کرے صدراتی آرڈینس بھی اس آئین کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا حکومتی پشت پر کھڑے ریاستی وڈیرے ہٹ جائیں تسلیم کرنا ہے تو اسرائیل کو نہیں فلسطین کو تسلیم کرنے کا مسلمانوں سے مطالبہ کرے ۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عمران خان خود این ار او مانگ رہے ہیں حکومت کے خلاف ملک بھر عوام کے درمیان نفرت بڑھ رہی ہے آج تو بینچ بات سننے کو تیار نہیں عدالتوں کا حال سب کے سامنے ہیں نیب کیسسز سیاستدانوں اور رشتہ داروں کو رسوا کرنے کے لئے ہے ۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا مہنگائی کس نے کی ذمہ دار کون ہے کن کو فائدہ پہنچایا گیا حکومت ناجائز ہے مدارس کی بندش پر وفاق المدارس خود رد عمل دیگا ۔مولانا فضل الرحمن کا مولانا زر ولی خان کے بیٹے سے تعزیت کے بعد تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا زرولی خان صاحب بہت بڑے علمی انسان تھے،انہوں نے مفتی زرولی خان کی دینی علمی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو چلے گئے لیکن ان کا عظیم مشن ہم نے جاری رکھنا ہے۔