لاہور (این این آئی) اداکار فہد مصطفی نے ترک اداکار اور ترکی ڈراموں کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران ترک اداکار اینگن التان المعروف ارطغرل غازی کی پاکستان آمد سے متعلق کہا کہ ارطغرل آیا شیر کے ساتھ بیٹھا اور پیسے لے کر چلا گیا لیکن ہم ہمیشہ یہیں رہیں گے۔فہد مصطفی نے کہا کہ ہم بیٹھے نہیں ورک موڈ میں ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران فہد مصطفیٰ نے کہا ہماری شوبز انڈسٹری اس وقت بحران کا شکار ہے اور یہاں جو کام ہو رہا ہے اس میں لوگوں کا خون پسینہ شامل ہے۔ یہاں کام کرنے والے لوگوں میں فنکار سمیت پورا عملہ شامل ہے اور سب کا اس بات پر زور ہے کہ کسی طرح اس انڈسٹری کو چلانا ہے آگے بڑھانا ہے۔ اس لئے جو چیز چل رہی ہے اسے چلنے دینا چاہئے کیونکہ ہم ترکی نہیں ہیں، بھارتی نہیں ہیں آخر میں ہم پاکستانی ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم، اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ
اسلام آباد(این این آئی) بھارت کو میدان میں ناکوں چنے چبوا کر پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم ہو گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار...
بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کررہا،پاکستان تسلط کے سامنے نہیں جھکے...
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے...
سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا
کراچی (این این آئی)سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا۔پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ سارہ...
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...