کراچی (این این آئی)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ کی اپنی بیٹی کی شادی میں ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔’زندگی گلزار ہے’ اور ‘ہمسفر’ جیسے مقبول ترین ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی حنا خواجہ سے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔مذکورہ ویڈیو حنا خواجہ کی صاحبزادی کی شادی کی ہے اور ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اداکارہ اْس میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔حنا خواجہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ مشہور بھارتی گانے ‘ڈولہ رے ڈولہ’ پر بڑے ہی شاندار انداز میں ڈانس کر رہی ہیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حنا خواجہ نے کیپشن میں لکھا کہ ‘ جب آپ کی بیٹی کی شادی ہو رہی ہو اور وہ اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے والی ہو تو یہ لمحات بہت ہی قیمتی اور حسین ہوتے ہیں۔’حنا خواجہ نے اپنی صاحبزادی کو دْعا دیتے ہوئے لکھا کہ ‘میری دعا ہے کہ میری بیٹی کی زندگی میں دولت، صحت، خوشی اور کامیابی ہمیشہ اْس کے ساتھ رہے، آمین۔’
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...