ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنے مسلمان شوہر محسن اختر پر ہونے والی مسلسل تنقید پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے شوہر کشمیری مسلم ہیں، ہم دونوں اپنے مذہب پر مکمل آزادی سے عمل کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نام نہاد مذہب کے ٹھیکیدار لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں۔46سالہ ارمیلا ماٹونڈکر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ان کے شوہر محسن اختر اور ان کے اہل خانہ کو مسلسل سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی حد ہوتی ہے، بدقسمتی کی بات ہے کہ میرے شوہر اور ان کے گھر والوں پر تنقید کا نا ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے یہاں تک کہ انتہا پسندوں نے میرے وکی پیڈیا پیج کو بھی اپنی مرضی سے تبدیل کردیا ہے۔ارمیلا نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے ان کے وکی پیڈیا پیج پر ان کی والدہ کا نام رخسانہ احمد اور والد کا نام شیوندر سنگھ لکھ دیا ہے حالانکہ وہ ان دونوں کو نہیں جانتیں۔ ان کے والد کا نام شری کانتھ ماٹونڈکر اور والدہ کا نام سنیتا ماٹونڈکر ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...