واشنگٹن(این این آئی)امریکی نائب صدر مائیک پینیس نے ٹی وی پر براہ راست نشر کیے جانے والے ایک ایونٹ کے دوران کورونا سے بچا ئوکی ویکسین لگوائی۔ اس موقع پر انھوں نے ڈاکٹرز اور ناظرین سے مخاطب ہو کر کہا کہ مجھے کچھ بھی محسوس نہیں ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کی جانب سے کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد اس ویکسین کے محفوظ ہونے اور کارآمد ہونے کی ترویج کرنا اور امریکی عوام میں اس کے لیے اعتماد پیدا کرنا ہے۔ نائب صدر کی اہلیہ اور سرجن جنرل جیرم ایڈمز نے بھی وائٹ ہائوس کی جانب سے منعقدہ اس لائیو پروگرام میں ویکسین لگوائی۔خیال رہے کہ امریکہ نے پیر کو فائزر بائیو این ٹیک ویکسین لگانے کا آغاز کیا تھا۔ یہ پہلی ویکسین ہے جس کی امریکہ میں توثیق کی گئی ہے جو کہ کورونا وائرس سے بچا میں 95 فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اس ویسکین کی 3 کروڑ ڈوز امریکہ کی 50 ریاستوں میں تقسیم کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت...
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...