ترکی پر پابندیوں کا مقصد روس کے نفوذ پر روک لگانا ہے،امریکہ

0
231

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیرخارجہ نے کہاہے کہ امریکہ جانب سے ترکی کے خلاف پابندیاں کائونٹرنگ امریکا ایڈورسریز تھرو سینکشن ایکٹ کے تحت عائد کی گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاری بیان میں وزارت نے واضح کیا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اولو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تا کہ ترکی کو ایس400میزائل نظام کے حوالے سے قائل کیا جا سکے۔ پومپیو کے مطابق روسی میزائل نظام کی خریداری کا مقصد امریکی عسکری ٹکنالوجی اور اہل کاروں کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈالنا، روسی دفاعی سیکٹر کو ایک بڑی رقم فراہم کرنا اور ماسکو کے نفوذ کو وسیع کرنا ہے۔پومپیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ پابندیوں کا مقصد ترکی یا امریکا کے کسی بھی دوسرے حلیف کی عسکری صلاحیت یا لڑائی کی قدرت کو سبوتاژ کرنا نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے انقرہ پر زور دیا کہ وہ ایس400میزائل کی ڈیل کا مسئلہ حل کرنے اور کسی متبادل نظام کی خریداری کا آپشن تلاش کرے جو نیٹو اتحاد کے اندر کام کرنے کے قابل ہو۔