صنعائ(این این آئی)یمن کی آئینی حکومت کے معاون عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اتحادی فوج نے جنوبی بحر احمر میں ایک باردوی سرنگ قبضے میں لینے کے بعد ناکارہ بنائی گئی ہے جو ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے نصب کی گئی تھی۔ قبضے میں لی گئی آبی باردی سرنگ ایرانی ساختہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ ایرانی بارودی سرنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ تہران باب المندب اور دوسرے علاقوں میں حوثیوں کی معاندانہ کارروائیوں میں ان کی مدد کر رہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ عرب اتحاد نے گذشتہ کچھ عرصے کے دوران ایسی 171 بارودی سرنگیں تلف کی ہیں جنہیں حوثیوں نے سمندر میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے لیے نصب کیا تھا۔گذشتہ جمعرات کو عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حوثی ملیشیا نے صنعا سے ایک بیلسٹک میزائل داغا جو صعدہ گورنری میں گر کر تباہ ہو گیا۔عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ 17 دسمبر 2020 کو حوثیوں نے صنعا سے ایک بیلسٹک میزائل داغا جو 158 کلو میٹر دور صعدہ گورنری میں گرا۔ انہوں نے بیلسٹک میزائل حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...