ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ انہوں نے روس کے ساتھ 4 جنوری کو تیل کی منڈی کے حوالے سے اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر توانائی نے روسی نائب وزیر اعظم الیکذنڈر نوواک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران امید ظاہر کی کہ مارچ میں سعودی عرب اور روس کمیٹی کے اجلاس میں لوگ شرکت کریں گے۔روسی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون کا مقصد تیل کی عالمی منڈی کو مستحکم کرنا ہے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کا ملک وبا کے خاتمے کے بعد تیل کی منڈی کے حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ منصوبے تیار کیا ہے۔روسی نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان کے ملک نے سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ تعاون کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے۔انہوں نے مشترکہ تعاون کی سطح پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے 5 ارب ڈالر مالیت کے متعدد معاہدوں پر دستخط کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس اور سعودی عرب کے مابین باہمی دورے تعاون کی سطح کا ثبوت ہیں۔سعودی وزیر توانائی نے سعودی بجٹ فورم میں عالمی توانائی کی منڈیوں کے چیلنجوں کے بارے میں کہا کہ اوپیک پلیس معاہدے سے تیل کی عالمی صنعت کو بچایا گیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تیل کی مارکیٹ کا انتظام صرف افہام و تفہیم سے ممکن ہے۔ اسے آزاد منڈی کے تصور سے مشروط نہیں کیا جا سکتا۔شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ حالیہ معاہدے کے لیے اوپیک کا عزم پچھلے معاہدوں کے مقابلے میں سب سے مضبوط تھا۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...